افغانستان،ننگرہار میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

افغانستان،ننگرہار میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک
افغانستان،ننگرہار میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مضافانی علاقوں میں بحالی اور ترقی کے حوالے سے قائم وازرت کی عمارت سے ایک خود کش حملہ آور ٹکر گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے عماق نیوز ایجنسی کے ذریعے کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے جاری رکھنے کی وارننگ دیتےہوئے کہا تھا کہ ‘صلیبیوں’ کی مدد کرنے والے تمام افراد پر ان کے حملے ہوں گے۔