مستونگ دھماکے کی تحقیقات کیلئے پنجاب سے 3رکنی فرانزک ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی
کوئٹہ (آئی این پی ) مستونگ دھماکے میں شہید 18افراد کی میتیں لواحقین جائے وقوعہ سے ہی گھروں کو لے گئے تھے ، ان شہدا کی میتیں ہسپتال نہیں لائی گئیں، دھماکے کے 186زخمی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
سول، سی ایم ایچ اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ، دھماکے کی تحقیقات کے لئے پنجاب سے 3رکنی فرانزک ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق، سانحہ مستونگ کی تحقیقات کے لئے پنجاب سے فرانزک ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم 3ماہرین پر مشتمل ہے۔ ماہرین کی ٹیم دھماکے کی جگہ کا دورہ اور شواہد اکٹھے کرے گی۔ حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو متعلقہ لیویز اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ادھر ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شہدا اور زخمیوں کے تمام کوائف حاصل کر کے رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہدا کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے سانحہ کی مکمل رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوادی، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ خودکش دھماکے میں 149 افراد شہید جبکہ 186افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے کئی زخمی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے جبکہ کئی زخمی سول، سی ایم ایچ اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔
فرانزک ٹیم