ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 جولائی17  منگل۔ مصروف رہیں گے۔ وقت کی قدر کریں۔ مالی امور میں خاص احتیاط برتیں۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ آپکی محنت رنگ لائے گی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہو گا۔


برج ثور
 جولائی17   منگل۔ دوستوں کے ساتھ کسی دور کے مقام کی سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ جس سے طبعیت میں اجلا پن آئے گا۔ ذہن پر شدید دبائو محسوس کریں گے۔ سیر و تفریح کا شوق بڑھے گا۔


برج جوزا
 جولائی17  منگل۔ کامیابی نصیب ہو گی۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ شریک کار کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ تصفیہ طلب امور پر توجہ دیں۔ آپکی انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، خوداعتمادی بڑھے گی۔


برج سرطان
 جولائی17 منگل۔ خاص مقاصد کے تحت سفر کا امکان ہے۔ ملازمتی امور میں فائدہ اور دوسروں سے امداد و تعاون کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ محبت و تندرستی اور ماتحتوں سے فائدہ نفع پہنچائے گا۔


برج اسد
 جولائی17    منگل۔ صحت جسمانی بہتر ہو گی۔ لیکن آرام کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ بچوں کے معاملات خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ شراکتی امور میں احتیاط برتیں۔ 


برج سنبلہ
 جولائی17 منگل۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔مالی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات کے مطابق قائل کر سکیں گے۔ مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ 


برج میزان
 جولائی17  منگل۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔ قائدانہ صلاحیت اور تکنیکی مسائل کا حل نکال سکیں گے۔ مضبوط قوت ارادی پید اہو گی۔ تخلیقی کاموں میں دلچسپی پید اہو گی۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔


برج عقرب
 جولائی17  منگل۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ کوئی اہم خبر ملے گی۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کی کوشش نہ کریں۔سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔


برج قوس
 جولائی17 منگل۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔مالی لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔ کاروباری امور میں احتیاط کریں۔


برج جدی
 جولائی17  منگل۔ حالات کو پوری طرح جائزہ لے کر کوئی قدم اٹھائیں، بے احتیاطی سے نقصان کا خدشہ ہے۔اہم چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ غیر متوقع آمدن کی امید ہے۔ خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ 


برج دلو
 جولائی17  منگل۔ دن خاموشی سے گزر جائے گا۔نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسرے آپ کی شخصیت سے متاثر ہوں گے۔ کسی ثقافتی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ 


برج حوت
 جولائی17  منگل۔ سماجی حلقوں میں آپ کی عزت بڑھے گی۔ فلسفیانہ نقطہ نظر اعلیٰ مرتبہ کے حصول کا سبب بنے گا۔ مسائل کا حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ معاملات مزید اُلجھ سکتے ہیں۔ بیماری اور حادثات کا اندیشہ ہے۔