A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پنجاب کا وہ علاقہ جہاں خواتین کوووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ یہ کونسا علاقہ ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

پنجاب کا وہ علاقہ جہاں خواتین کوووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ یہ کونسا علاقہ ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

Jul 17, 2018 | 09:56:AM

حافظ آباد(ویب ڈیسک)حافظ آباد  کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں 4 گاؤں ایسے بھی ہیں جہاں پر خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرتیں اور یہ روایت 50 سال سے چلی آ رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کا حلقہ این اے 87 جو تحصیل پنڈی بھٹیاں میں آتا ہے اس حلقے کے 4 گاؤں ایسے ہیں جہاں کی خواتین آج کے دور میں بھی ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نہیں نکلتیں جب کہ چاروں دیہات میں خواتین ووٹرز کی تعداد 529 ہے۔

چاروں دیہات خورد، کوٹ غازی کلاں، برج فتو اور ملاح والا کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ ہماری عورتیں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گی اسی لیے خواتین کو شناختی کارڈ بھی بنوانے کی اجازت نہیں اور یہ روایت 50 برس سے چلی آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس حلقے میں (ن) لیگ کے انتخابی امیدواروں سائرہ افضل تارڑ اور میاں شاہد حسین بھٹی  کا مقابلہ پی ٹی آئی کے شوکت علی بھٹی اور مامون جعفر تارڑ سے ہے۔

مزیدخبریں