احتساب عدالت کی صحافیوں کو نواز شریف کا جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت

احتساب عدالت کی صحافیوں کو نواز شریف کا جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت
احتساب عدالت کی صحافیوں کو نواز شریف کا جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے صحافیوں کو نواز شریف کا جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف کے جیل میں ٹرائل سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ جیل ٹرائل کے دوران کیا میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی، جیل کے باہر کھڑے ہو کر مستند رپورٹنگ نہیں ہو سکتی ؟صحافیوں نے فاضل جج سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ٹرائل کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے۔جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ صحافیوں کو نواز شریف کا جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت ہو گی، ان کے لیے خصوصی پاس بنوائے جائیں گے۔
اس سے قبل جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز کے خلاف العزیزیہ، اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جگہ معاون وکیل سعد ہاشمی پیش ہوئے۔نیب پراسکیواٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شریف فیملی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔جج محمد بشیرنے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیا حکم ہوتا ہے اس کا انتظار کر لیتے ہیں۔