شیخ رشید نے الیکشن کے بعد شادی کا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے الیکشن کے بعد شادی کا اعلان کر دیا
شیخ رشید نے الیکشن کے بعد شادی کا اعلان کر دیا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن 2018ء کے بعد شادی کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز لال حویلی کے باہر بینڈ باجے کی ٹیم دیکھ کر جب  عوامی مسلم لیگ کے سراہ شیخ رشید سے پوچھا گیا کہ شیخ صاحب کہیں آُپ  شادی تو نہیں کر رہے جس پر شیخ رشید نے ہنستے ہوئے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد شادی کروں گا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  لال حویلی کے باہر شیخ رشید کے انتخابی حلقہ این اے 62 کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد کیخلاف ایک شادی شدہ عورت شہناز شخ سے شادی کا سکینڈل منظر عام پر آ چکا ہے لیکن شیخ رشید کی طرف سے شادی کی تردید کر دی گئی تھی۔

اس بار شیخ رشید نے اپنی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نقش قدم پر چلتے ہوئے شادی کا اعلان کر دیا ہے ، عمران خان نے جمائما سے علیحدگی کے بعد دھرنے کے دوران اچانک شادی کا اعلان کر کے ریحام خان سے شادی کی تھی اور بعد ازاں کی بھی علیحدگی ہوگئی تھی لیکن عمران خان نے الیکشن 2018سے پہلے ہی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی۔

مزید : الیکشن /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی