عام انتخابات، پاک افغان سرحد پر باب دوستی 3 دن کے لئے بند رکھا جائے گا

17 جولائی 2018 (12:10)

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات2018 کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن بارڈر پر باب دوستی کو 24 سے 26 جولائی تک بند رکھا جائے گا اور ہرقسم کی آمدورفت ا ور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر چمن طفیل احمد بلوچ کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ چمن میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔جس کے تحت انتخابات کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں پاک افغان سرحد باب دوستی 3 دن 24، 25 اور 26 جولائی کو ہرقسم کی آمدورفت ا ور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کی اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ پربھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ جلسے اور کارنر میٹنگ کھلے میدان یا بازاروں میں کرنے پر پابندی عائد کرکے چاردیواری کے اندر کرنے کی ہدایت کی ہے اور امیدواروں کو جلسہ، جلوس اور کارنر میٹنگز کے لیے 24 گھنٹے قبل اجازت لینا پڑے گی۔

مزیدخبریں