ڈاکوؤں نے ویگن ویرانے میں لیجا کر مسافروں کو لوٹ لیا
شیخو پورہ ( ویب ڈیسک) تھانہ صدر کے علاقہ ملیاں کلاں ڈیرہ کرم داد کے قریب تین مسلح داکوؤں نے مرید کے سے شیخو پورہ آنیوالی مسافر ویگن گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر قریبی ویرانے میں لیجا کر مرد خواتین سے زیورات ، نقدی ، موبائل فونز ، قلائی گھڑیاں چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے امجد محمود کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق امجد اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ویگن پر سوار ہر کر مرید سے شیخو پورہ آرہے تھے کہ راستے میں سیکھم گاؤں میں ڈرائیور نے گاڑی روک کر دو مسافروں کو اتار کر دو کو سوار کر لیا اور چند منٹ بعد سوار ہونیوالے نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مسافروں کو یرغمال بنا کر ویگن قریبی ویرانے میں لے گئے جہاں وہ امجد محمود سے 43ہزار روپے نقدی ، بیوی اور بیٹی سے زیورات ، موبائل فون و دیگر مسافروں سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق مسافروں امجد محمود وغیرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات ویگن ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی ہے لہٰذا اس کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تاحال ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا جبکہ سرگودھا روڈ پر واقع ہارڈوئیر کی دکان میں چار موٹر سائیکل سوار ڈاکو داخل ہوکر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ بدو روڈ پر ڈاکوؤں نے تاجر محمد سلیم سے گن پوائنٹ پر دو موبائل فون چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔