گندے خواب دیکھنے کی ایسی تعبیر کہ ہر کسی کا منہ حیرت سے کھلا رہ جائے

گندے خواب دیکھنے کی ایسی تعبیر کہ ہر کسی کا منہ حیرت سے کھلا رہ جائے
گندے خواب دیکھنے کی ایسی تعبیر کہ ہر کسی کا منہ حیرت سے کھلا رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )میری عمر اڑتیس سال ہے۔ میرے حالات بالکل ٹھیک نہیں ہیں۔ بہت مقروض بھی ہوں اور اکثر دعا کرتا ھوں کہ میرے قرضے ختم ہو جائیں ۔اکثر گندے خواب آتے ہیں۔ رات کو ساڑھے 4 بجے خواب میں دیکھا کہ میں سمندر میں ڈوب رہا ہوں ۔کافی خوف زدہ ہوا اور خواب سے جاگ اٹھا۔اس وقت آذان ہو رہی تھی ۔ میرے لیے کوئی اچھا وظیفہ بتا دیں ۔ میرے کام اکثر الٹ ہو جاتے ھیں( محمد حسین گورچانی)
تعبیر ۔آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کس طرح کے گندے خواب آتے ہیں۔خواب کی کیفیات سے حالات کی نشاندہی ہوتی ہے ۔لازم نہیں ہر گندے خواب کا مطلب بھی برا ہی نکلے۔کئی گندے خوابوں کا تعلق انسان کی توانائی سے جڑ ا ہوتاہے۔آپ کے خواب کی عمومی تعبیر یوں نکلتی ہے کہ آپ میں روحانیت کا مادہ پیدا ہوگا اور روحانی تقویت حاصل کرنے کے لئے کسی کو اپنا رہبر بھی بنا سکیں گے۔روحانی قوت پیدا ہونے سے آپ کے ظاہری معمولات میں بھی تبدیلی آجائے گی۔آپ روزانہ تیسرے کلمہ کی تسبیح(ایک سو مرتبہ) دل میں شروع کریں ۔جس دن تسبیح کا آغاز کریں ،دو نفل اس نیت سے ادا کریں کہ اللہ آپ سے راضی ہو۔انشااللہ راستے میں حائل مشکلات دور ہوں گی۔چالیس روز کے عمل کے بعد اپنی کیفیات کے ساتھ دوبارہ لکھیں اور اس دوران کوئی مزید خواب آئے تو لکھ کر بھیجیں۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -