نواز شریف ، مریم ، کیپٹن صدر کو 3موبائل فونز ، 6سمیں پہنچا دی گئیں : مقامی اخبار نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو تین عدد موبائل فون اورچھ سم پہنچا دی گئی ہیں، اس سے پہلے مریم نواز ایک عدد موبائل ادویات کے بیگ میں ساتھ لے کر گئی تھیں جبکہ تین موبائل سیٹ اور چھ سمیں انہیں 14جولائی کی رات شریف خاندان نے ملاقات کے دوران دی گئی تھیں، میاں نواز شریف کے کمرے میں فریج ، ایئرکنڈیشن ، قالین ، آرام دہ کرسیاں اور مناسب رہائش کے علاوہ خصوصی دیدہ زیب پر دے لگائے گئے ہیں۔ صبح کیپٹن (ر) صفدراور مریم نواز میاں نواز شریف کے احاطے میں آجاتے ہیں اور سارا دن وہیں پر رہتے ہیں ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق اس سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی اڈیالہ جیل میں دو عدد فون اور تین سمیں سابق سپریٹنڈنٹ طارق بابر نے برآمد کی تھیں جنہیں چند دن بعد پنجاب حکومت کے حکم پر واپس دے دی گئی تھیں اور ان اشیاء کی واپسی باقاعدہ روز نامچے میں درج کر کے ایک ڈپٹی سپریٹنڈٹ نے ان سے دستخط لئے اور خود بھی دستخط کیئے جو ریکارڈ کا حصہ ہیں جیل میں کئی جیمر لگائے گئے ہیں تاکہ موبائل فون کا استعمال نہ ہوسکے مگر پی ٹی سی ایل کے وی فون کو وہ جیمر بند نہیں کرتے تھے اب اس کا انتظام کیا گیا ہے مگر ایک ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ان جیمر کو ٹھنڈا کرنے کے لئے دودو گھنٹے رات اور دن کو بند کرتا ہے۔
یہ وقت شام پانچ بجے کے بعد اور رات دس بجے کے بعد ہوتا ہے جس میں تبدیلی کی اطلاع متعلقہ فون استعمال کرنے والوں کو جیل کا عملہ دے دیتا ہے مبینہ طور پر اس اطلاع کا بھی معاوضہ وصول کیا جاتا ہے ۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے میڈیا پر چلنے والے حالیہ بیانات انہی موبائل فون کے ذریعے بھجوائے جا رہے ہیں۔ جیل میں دیگر قیدیوں کے پاس بھی کئی موبائل ہیں چند ماہ قبل جیل میں تلاشی کے دوران دو سو موبائل سیٹ بر آمد کیئے گئے تھے۔