پرویز خٹک نے ووٹر کی شرط ماننے سے انکار کردیا

پرویز خٹک نے ووٹر کی شرط ماننے سے انکار کردیا
پرویز خٹک نے ووٹر کی شرط ماننے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہرہ (ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ کو نوشہرہ میں جلسہ کے دوران ایک ووٹر سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ووٹرز نے پرویز خٹک کیلئے شرائط رکھ دیں جن کو ماننے سے پرویز خٹک نے انکار کردیا۔ ووٹر نے کہا کہ پہلے بھی ووٹ دیا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹر‘ دوائیں اور سہولتیں میسر نہیں‘ ووٹ دونگا لیکن شرط ہے کہ ہسپتال ٹھیک کرو‘ جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ شرط نہیں مانوں گا‘ مجھے سب ووٹ دیتے ہیں‘ تاہم پی ٹی آئی کارکن ووٹر کو دھکیل کر دور لے گئے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اس سے پہلے  سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک جہانگیرہ میں سٹیج سے گرنے سے زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹیج سے گرنے کے باعث پرویز خٹک کی کر میں شدید چوٹ آئی ڈاکٹرز نے پرویز خٹک کو انتخابی ہم چلانے سے روک دیا اور آرام کا مشورہ دیا ہے۔