نواز شریف کا جیل میں روٹی پلانٹ ، مختلف سیلز کا دورہ کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات

نواز شریف کا جیل میں روٹی پلانٹ ، مختلف سیلز کا دورہ کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات
نواز شریف کا جیل میں روٹی پلانٹ ، مختلف سیلز کا دورہ کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر جیل انتظامیہ نے انہیں روٹی پلانٹ اور کچن سمیت جیل کے سیلز کا دورہ کرایا اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات بھی کرائی جبکہ مریم نواز جیل میں خواتین قیدیوں اور بچوں سے ملیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پیر کی صبح جیل انتظامیہ سے جیل کا دورہ کرنے کی خواہش کی جسے سپرنٹنڈنٹ جیل نے پورا کرتے ہوئے نواز شریف کو روٹی پلانٹ ، کچن اور جیل کے مختلف سیلز کا دورہ کرایا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نے اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر سے بھی ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی اور جیل کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ادھر مریم نواز نے بھی جیل میں قیدی خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقات کی اور انہین چوصلہ افزاء باتیں بتائی۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آج منگل کو تینوں مجرموں کی مشقت کے حوالے سے فیصلہ ہوجائے گا دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر بھی پیر کی صبح لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ کارکنوں نے جنید صفدر پر بھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا جس کے بعد جنید صفدر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر جاتی امراء روانہ ہوگئے۔