کیپٹن صفدر کے جیل جانے کے بعد ان کے بھائی بھی بڑی مصیبت میں پھنس گئے ، ایسا کام ہو گیا کہ سن کر نوازشریف بھی پریشان ہو جائیں گے

کیپٹن صفدر کے جیل جانے کے بعد ان کے بھائی بھی بڑی مصیبت میں پھنس گئے ، ایسا ...
کیپٹن صفدر کے جیل جانے کے بعد ان کے بھائی بھی بڑی مصیبت میں پھنس گئے ، ایسا کام ہو گیا کہ سن کر نوازشریف بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 سے آزاد امیدوار اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بھائی محمد سجاد احمد کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کی تشہیر کرنے پر کارروائی ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مبارک زیب خان نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سجاد احمد کو شیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا لیکن وہ غیر قانونی طور پر اپنی انتخابی مہم میں اس کی تشہیر کر رہے ہیں، لہٰذا ای سی پی متعلقہ قوانین کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
واضح رہے کہ محمد سجاد این اے 14 سے اپنے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد صفدر کے متبادل امیدوار تھے۔
تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے نااہل ہوگئے، جس کے بعد ان کے بھائی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
این اے 14 کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے سجاد احمد کو ’بستر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا لیکن وہ اپنے بھائی کے انتخابی نشان شیر کو اپنی مہم میں استعمال کر رہے تھے۔اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کس طرح ایک امیدوار اس نشان کی تشہیر کرسکتا ہے، جو اسے الاٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پوسٹرز اور نیوز پیپرز کی اشاعت کے خلاف کارروائی بھی شروع کی جاچکی ہے۔