کچھ جماعتوں کو پورا موقع نہیں دیا جا رہا،سیاستدانوں کی جانب سے نامناسب زبان کا استعمال زیب نہیں دیتا،آفتاب شیرپاؤ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ بعض سیاستدانوں کی جانب سے نامناسب زبان کا استعمال زیب نہیں دیتا جبکہ کچھ جماعتوں کو عام انتخابات کے لئے پورا موقع نہیں دیا جا رہا۔
چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کی لہرچل پڑی ہے،بنوں اور مستونگ کے واقعات پر نہایت افسوس ہے اور اس پرسیاستدانوں سے سیکیورٹی لے لی گئی جو تشویشناک ہے،نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن کواس پرتوجہ دینی چاہیے تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت حواس باختہ ہے،اس کی کارکردگی نظرنہیں آئی،نوازشریف کی آمد پرلاہورکوبند کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور بعض سیاستدانوں کی جانب سے نامناسب زبان کا استعمال زیب نہیں دیتا جبکہ کچھ جماعتوں کو عام انتخابات کے لئے پورا موقع نہیں دیا جا رہا۔