نیب حکام آئے روز مجھے طلب کرتے اور دیر تک بٹھاتے ہیں، احد چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پرچیئرمین نیب سے جواب طلب

نیب حکام آئے روز مجھے طلب کرتے اور دیر تک بٹھاتے ہیں، احد چیمہ کی اہلیہ کی ...
نیب حکام آئے روز مجھے طلب کرتے اور دیر تک بٹھاتے ہیں، احد چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پرچیئرمین نیب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں کرپشن الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پر چیئرمین نیب سے 10 روزمیں جواب طلب کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس کاظم رضا شمسی اور علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ نے احد چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار صائمہ احد نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ میرے شوہرسابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کامبینہ فراڈسے کوئی تعلق نہیں،میراکم سن بیٹاہے،نیب میں آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
صائمہ احد نے الزام عائد کیا کہ نیب حکام آئے روزمجھے طلب کرتے ہیں، دیرتک بٹھاتے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ نے صائمہ احد کی درخواست پرچیئرمین نیب سے 10روزمیں جواب طلب کر لیا۔