کینسر کا علاج کرنے کیلئے گھروالوں نے پیرکو بلالیا، لیکن جیسے ہی وہ گھرسے نکلا تو گھروالوں کی ایسی حالت ہو گئی کہ جان کرآپ یہ غلطی کبھی نہیں کریں گے

کینسر کا علاج کرنے کیلئے گھروالوں نے پیرکو بلالیا، لیکن جیسے ہی وہ گھرسے ...
کینسر کا علاج کرنے کیلئے گھروالوں نے پیرکو بلالیا، لیکن جیسے ہی وہ گھرسے نکلا تو گھروالوں کی ایسی حالت ہو گئی کہ جان کرآپ یہ غلطی کبھی نہیں کریں گے

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں جعلی پیر نشہ آور مشروب پلاکر گھرلوٹ کر فرار ہو گیااور مشروب پینے سے متاثرہ 25 افراد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال پہنچ گئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پیرکو کینسر میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے گھر بلایا گیا تھا،جعلی پیر نے اہلخانہ کو نشہ آور مشروب پلادیا جس کے پیتے ہی تمام بے ہوش ہو گئے اور جعلی پیرلوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گیاتاہم نشہ آور مشروب پینے سے 25 افراد ہسپتال پہنچ گئے جن میں 17 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،متاثرہ افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ