مریم نواز کی یہ مہنگی ترین جوتی اور بیگ پاکستانی کتنی سستی خرید سکتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

مریم نواز کی یہ مہنگی ترین جوتی اور بیگ پاکستانی کتنی سستی خرید سکتے ہیں؟ جان ...
مریم نواز کی یہ مہنگی ترین جوتی اور بیگ پاکستانی کتنی سستی خرید سکتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتاری کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے شریف فیملی خبروں اور سوشل میڈیا پر ان ہے ، اسی دوران مریم نواز شاپنگ اور اپنے قیمتی جوتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر شایان نے لکھاکہ ’ مریم نواز کے جوتوں کی قیمت 70ہزار روپے ہے ، کیا وہ جیل جارہی ہیں یا شادی پر؟‘۔

تہریم نے لکھا کہ ’ بے چاری مریم نواز جیل جانے سے قبل450پاﺅنڈ کی جوتی پہنے ہوئے ہیں، سرسے پاﺅں تک چورہیں اور ’’گوچی‘‘ میں بھی ، بیچارے۔۔۔‘

برطانیہ سے پاکستان واپسی اور پھر اڈیالہ جیل کے سفر کے دوران مریم نواز کے بیگ کی بھی دھوم مچی رہی جس کی قیمت 650سے 2650پاﺅنڈ تک ہے ، شفاءنے لکھا کہ ’ مریم نواز سٹائل کیساتھ جیل جارہی ہے ، 75ہزار روپے کے گوچی کے جوتوں اور بوتیگا وینیٹا ٹوٹی کے چار لاکھ تین ہزار روپے کے جوتوں کیساتھ ‘۔

نیوزویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق مریم نواز مصروف اور اپناامیج بنانے کے لیے تیار ہوئیں ، لیکن اسی دوران انٹرنیٹ پر کچھ نہایت دلچسپ سلسلہ شروع ہوگیااور سٹورز نے مریم نواز کے جوتوں اور بیگ سے مماثلت رکھنے والے بیگ اور جوتے نہایت سستے داموں پیش کردیئے ہیں ۔

عائزہ کلیکشن نے ’گوچی سے ملتے جلتے ڈیزائن کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے فیس بک پیج پر لکھا کہ’اے پلس کوالٹی کا مال 2500میں دستیاب ہے ، آرڈر کیلئے واٹس ایپ یاپیج پر ان باکس کریں‘۔


اسی طرح وشلسٹ پی کے گوچی کے ہی سلیپرز پیش کیے اور بتایاکہ قیمت صرف 1999روپے ہے اور مختلف سائز بھی دستیاب ہیں۔


بیگز مارٹ نے بھی گوچی کی چپل شیئرکرتے ہوئے بتایاکہ ’36سے 42نمبر کے چپل دستیاب ہیں اور قیمت 1990روپے ہے ‘۔


اسی طرح چیری کاسمیٹکس نے بھی پیشکش دی اور بتایاکہ’ بوتیگا وینیٹابیگ 4500روپے میں دستیاب ہے ،سفرکیلئے بہترین اور ڈیلیوری مفت ہے‘۔