احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا
احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے فواد حسن فواد کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد ملزم فواد حسن فواد کو ایک روز ہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں 5 جولائی کو گرفتار کیا تھااور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔