لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پرسائن بورڈ لگانے سے روک دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مال روڈ پرسائن بورڈ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پرسائن بورڈ لگانے سے روکتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مال روڈ پرسائن بورڈ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ مال روڈ پر پہلے سے لگائے گئے تاریخی عمارتوں پرسائن بورڈ فوری ہٹائے جائیں اور مقررہ سائزسے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پرسائن بورڈ لگانے سے روکتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا۔اس کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ نے کل پنجاب حکومت سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے ۔