”پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے“اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری کا ماسکو سے بیانیہ

”پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے“اوورسیز پاکستان بلوچ ...
”پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے“اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری کا ماسکو سے بیانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو ( اشتیاق ہمدانی سے )اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے حال ہی میں پاکستان میں آنے والی دہشت گردی کی لہر کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ھے۔ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مذمتی بیانیہ جاری کرتے ہوئے   کہاہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر قوم کے غم میں برابر کے شریک ہے۔خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے انتخابی امیدوار ہارون بلور، سردار سراج رئیسانی، اور سینکڑوں شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ الیکشن مہم کے دوران دہشتگردی پاکستان کے دشمنوں کی کارروائی ہے۔ نگراں حکومت امیدواروں اور عوام کے تحفظ کے لئے مزید سخت او رموثر اقدامات کرے۔
ڈاکٹر جمعہ خان مری نے دہشتگردی کے گھناونے اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کی ھے۔ ان کا کہنا تھاکہ مردان میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر محمد اکرم درانی پر حملے میں پانچ افراد کی شہادت پر بھی قوم سوگوار ہے۔ اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کو پشاور میں کارنر میٹنگ کے دوران جام شہادت نوش کرنا پڑا ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔