حساس اداروں کا پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپہ ، کیا کچھ مل گیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

حساس اداروں کا پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپہ ، کیا کچھ مل گیا ؟ حیران کن خبر ...
حساس اداروں کا پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپہ ، کیا کچھ مل گیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن گن، 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان ندیم ملک، جہانزیب وکی اور ملک عمر کو گرفتار کرلیا جب کہ تینوں ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔