پاکستانی آموں نے روسیوں کا دل جیت لیا،ماسکومیں سفارتخانہ نے پہلی بار روس میں آم کوعام کرنے کا منفرد طریقہ اختیار کیا

پاکستانی آموں نے روسیوں کا دل جیت لیا،ماسکومیں سفارتخانہ نے پہلی بار روس ...
پاکستانی آموں نے روسیوں کا دل جیت لیا،ماسکومیں سفارتخانہ نے پہلی بار روس میں آم کوعام کرنے کا منفرد طریقہ اختیار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے) روس میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹریڈ ونگ نے وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے روس میں پاکستانی آم کی تعارفی مہم کا اہتمام کیا. اس مہم کے انعقاد کا مقصد روسی فیڈریشن کی منڈیوں میں پاکستانی آموں کی رسائی اور پاکستانی آم کو متعارف کرانا ہے. اس موقع پر آموں کے گفٹ پیک ، اہم شخصیات ،عوامی سیکٹر، بڑے کاروباری چین اسٹورز، ہول سیل اسٹورز ،اہم انفرادی افراد سمیت روس کے بڑے درآمد کاروں کو بھیجے گئے. یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے ٹریڈ ونگ نے پاکستانی آموں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے.
گفٹ پیک سے وصول کردہ رائے کے مطابق، پاکستانی آموں کو بہت پسند کیا گیا ہے اور انہیں ذائقہ اور لذت میں بہترین قرار دیا گیا ہے. تجارتی ونگ نے گفٹ پیک متعلقہ اور منتخب درآمد کندہ چین اسٹورز کو بھیجے جس کے خاطر خوا نتائج برآمد ہوئے. اس مہم کے نتیجے میں تجارتی ونگ سے متعدد چین اسٹورز کے ساتھ ساتھ روسی فیڈریشن کے انفرادی پھل درآمد کرنے والوں نے بھی رابطہ کیا. پاکستانی سفارتخانہ کے ٹریڈ ونگ نے وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے اٹھائے جانے والے اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پاکستان کا بہترین امیج متعارف کروانے کا سبب بنے گا بلکہ یقینی طور پر پاکستان سے روس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا.