ایرانی سپریم لیڈر کی سعودی عرب کی حج انتظامیہ پر شدید تنقید اور ساتھ ہی آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایسا مطالبہ کردیا کہ سعودی فرمانروا بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

ایرانی سپریم لیڈر کی سعودی عرب کی حج انتظامیہ پر شدید تنقید اور ساتھ ہی آیت ...
ایرانی سپریم لیڈر کی سعودی عرب کی حج انتظامیہ پر شدید تنقید اور ساتھ ہی آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایسا مطالبہ کردیا کہ سعودی فرمانروا بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سعودی عرب کی حج انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے سانحہ 2015کی نئے سرے سے تحقیقات کرانے کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سانحہ میں 800 حاجی شہید ہوئے تھے ، لیکن متاثرہ ممالک کی فہرست 2 ہزار حاجیوں کی شہادت کو ظاہر کرتی ہے جن میں 400 سے زائد تو ایرانی شہری تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کو اس معاملے کی تحقیق کیلئے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دینی چا ہیے جس میں ایران کے تفتیش کار بھی شامل ہوں۔ اس سانحے کے بعد ایران نے 2016کے حج کا بائیکاٹ بھی کیا تھا جب کہ گزشتہ برس 90 ہزار ایرانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔