کراچی واحدقومی شہر ہے جوچلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں کراچی کا حصہ بڑھانے کی بات کریں:فاروق ستار

کراچی واحدقومی شہر ہے جوچلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے،سیاسی جماعتیں ...
کراچی واحدقومی شہر ہے جوچلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں کراچی کا حصہ بڑھانے کی بات کریں:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کا ریونیو وفاق ،پنجاب، دیہی سندھ آزادکشمیرکے پی،بلوچستان میں استعمال ہوتا ہے،بڑی سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں کراچی کا حصہ بڑھانے کی بات کریں،کراچی واحدقومی شہر ہے جوچلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا آباد عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کی سطح پر ہاؤسنگ پالیسی واضح ہونا چاہیے،ایم کیوایم کا مطالبہ ہے کہ ہاؤسنگ سیکٹرکوانڈسٹری ڈیکلیئرکیاجائے،تعمیراتی شعبہ چلے گاتو70ذیلی شعبے بھی متحرک ہونگے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیرترقی وخوشحالی کا مرکز کراچی شہرہے،کراچی واحدقومی شہر ہے جوچلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے اور اس کا ریونیو وفاق ،پنجاب، دیہی سندھ آزادکشمیرکے پی،بلوچستان میں استعمال ہوتا ہے،بڑی سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں کراچی کا حصہ بڑھانے کی بات کریں۔