گوادر میں بی این پی کے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی

17 جولائی 2018 (17:39)

پسنی (ظریف بلوچ سے)حلقہ پی بی 51 گوادر میں ڈور ٹوڈور اور پرسن ٹو پرسن  انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  بی این پی کے امیدوار میر حمل کلمتی اور سید معیارجان نوری نے اس معاملہ میں  دوسروں کو مات دے دی ہے۔     انہوں نے ثنا اللہ کی قیادت میں پسنی بنگلہ بازار کے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات  کی     ۔بنگلہ بازار کے نوجوانوں ںے انہیں اپنے علاقائی ایشوز سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں میر حمل کلمتی  نے دورہ بیلار اور راحیلہ کلانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ انہوں  نے اپنے دس سالہ دور میں ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ دریں اثنا میر حمل کلمتی اور سید معیارجان نوری  نے   شادی کور کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر سید وقار جان نوری اور طارق رند انکے ہمراہ تھے۔  علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کے کارکن عابد بدل نے پارٹی سے مستفعی ہوکر بی این پی کی حمایت کا اعلان کیا اورمیر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری سے ملاقات کرکے بی این پی کے کاروان میں شمولیت اختیار کرلی۔

 

 

 

مزیدخبریں