A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

"گائے کو ووٹ ملا تو گوادر کی تقدیر بد ل دیں گے" بلوچستان عوامی پارٹی مکران کے رہنماوں کا کارنر میٹنگ میں خطاب

"گائے کو ووٹ ملا تو گوادر کی تقدیر بد ل دیں گے" بلوچستان عوامی پارٹی مکران کے رہنماوں کا کارنر میٹنگ میں خطاب

Jul 17, 2018 | 17:54:PM

پسنی (ظریف بلوچ سے)بلوچستان عوامی پارٹی مکران کے رہنما ہوت عبدالغفور،ہوت نعمت اللہ،حاجی ستار،جاوید عمر اور دیگر نے کلاتو دشت میں کارنر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع گوادر کے عوام جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی کے کاروان میں شامل ہورہے ہیں۔ہمارے پارٹی کا مقصد ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہے۔ سابق نمائندوں نے گوادر کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ گوادر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی  کی ضامن بلوچستان عوامی پارٹی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام اپنے بہتر مسقبل کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی امیدوار میر یعقوب بزنجو اور قومی اسمبلی کے امیدوار جام کمال خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکومت آنے کے بعد سی پیک کے ثمرات سے گوادر کے عوام مستفیض ہوں گے۔ ہم گوادر اور بلوچستان کےعوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاست کررہے ہیں۔ سابق نمائندوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ضلع گوادر کےعوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گوادر کے عوام پریشان ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر بلوچستان میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔  انکا کہنا تھا کہ گوادر کےعوام 25جولائی کو گائے کے نشان پر مہر ثبت کرکے گوادر کے عوام کے ترقی اور خوشحالی میں ہمارا ساتھ دیں۔ 

 

 

 

مزیدخبریں