’’عمران خان نے ون امریکہ کا نعرہ چرا کر ون پاکستان کا نعرہ لگایا‘‘ پروفیسرڈاکٹرامجدوحید ڈولہ

’’عمران خان نے ون امریکہ کا نعرہ چرا کر ون پاکستان کا نعرہ لگایا‘‘ ...
’’عمران خان نے ون امریکہ کا نعرہ چرا کر ون پاکستان کا نعرہ لگایا‘‘ پروفیسرڈاکٹرامجدوحید ڈولہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیپالپور(قاسم علی)معروف پی ایچ ڈی سکالراور سماجی رہ نماپروفیسرڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے پی ٹی آئی کیساتھ اپنی پانچ سالہ وابستگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے میری پی ٹی آئی میں شمولیت کی وجہ عمران خان کی 2013ء کے الیکشن سے پہلے کی یہ سوچ تھی کہ الیکٹ ایبلز کبھی تبدیلی نہیں لاسکتے ۔پڑھے لکھے لوگوں کو سیاست میں آکر ان کا ساتھ دینا چاہئے لیکن آج کی اس پریس کانفرنس کی وجہ الیکشن 2018ء سے پہلے عمران خان کے وہ انٹرویوز ہیں جن میں انہوں نے یہ موقف اپنا یا کہ میں تو ہمیشہ سے ہی الیکٹ ایبلز کا ساتھ چاہتاتھا لیکن تب وہ میرے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے تھے ۔ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے کہا کہ عمران خان کا یہ یوٹرن ہی پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس گزشتہ پانچ سال میں موقع تھا کہ وہ کے پی کے میں ماڈل بنا کر دکھاتے یا پھر پی ٹی آئی کو ہی ایک ادارہ بنا کردکھا دیتے لیکن عمران خان نے اس کی بجائے دو اور کام کئے ۔ایک125دن کا شفاف الیکشن نہ ہونے کے خلاف دھرنا اور دوسرا پانامہ ایشو پر کرپشن کے خاتمے کیلئے تحریک ۔انہوں نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی ورکرز سے سوال ہے کہ کیا الیکشن 2018ء صاف اور شفاف ہورہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ درحقیقت 2004ء میں امریکی نائب صدر جان ایڈورڈز کے ون امریکہ کا چربہ ہے اور عمران خان کی مینار پاکستان کی تقریر درحقیقت جان ایڈورڈ کی تقریر کا ہی اردو ترجمہ تھا۔ جو جماعت تبدیلی کا اپنا لائحہ عمل دینے کے قابل نہ ہو بلکہ اس میں بھی سرقہ کا شکا ر ہو وہ تبدیلی ہرگز نہیں لاسکتی۔