بھارت میں رائے دینا جا ن لیوا ثابت ہو سکتا ہے:سیف علی خان

بھارت میں رائے دینا جا ن لیوا ثابت ہو سکتا ہے:سیف علی خان
بھارت میں رائے دینا جا ن لیوا ثابت ہو سکتا ہے:سیف علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے این این )بھارتی اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں رائے دینا جا ن لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے اپنے متنازع ٹی وی شو 'سیکرڈ گیمز کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والے کو ہلاک کیا جا سکتا ہے ۔ سیف علی خان 'سیکرڈ گیمز میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں ،بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے اس سیریز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔اسی تنقید کے ردعمل میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رائے دینا جا ن لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اگر آپ نے کسی دوسری ذات میں شادی کر لی تو بھارت کے کسی دوسرے حصے میں کوئی آپ کو قتل کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی اس ٹی وی سیریز میں بھارتی سیاست کو اس کی تمام خامیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -