دہشتگر د کلبھوشن کیس ، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں جواب الجواب جمع کروا دیا
ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے دہشت گردکلبھوشن کیس میں اپنا جواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کروا دیا ہے جو عالمی عدالت انصاف میں جمع کروائے گئے مجموعی جوابات میں دوسرا جواب ہے ۔
جیونیوز کے مطابق یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے۔ یہ جواب دفترخارجہ میں تعینات ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا۔پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیاہے جو 400سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات کا تفصیل سے جواب دیا گیا ہے اور پاکستان نے جوا ب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان نے کلبھوشن کیس میں اپناجواب13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھاجبکہ یہ جواب پاکستان کی جانب سے دیئے گئے جوابات میں اب تک کا دوسرا جواب ہے جو عالمی عدالت انصاف میں جمع کروایا گیا۔