اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کتنا عرصہ جیل میں گزاریں گے اور کیپٹن صفدر کی کب تک رہائی متوقع ہے؟ علم نجوم کی روشنی میں آپ بھی جانئے
لاہور، راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر سمیت ایون فیلڈریفرنس کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کی رہائی و ضمانت سے متعلق طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں لیکن اب ماہرعلم نجوم نے اس ضمن میں روشنی ڈالی ۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرعلم نجوم طارق اقبال نے بتایاکہ نواز شریف کے سٹار پر زحل اور عقرب بیٹھے ہوئے تھے یعنی کہ یہ دونوں ان کے ذاتی برج لیو اور اسد کو کمزور کیے ہوئے تھے۔ لیکن اُن کے پاکستان آنے کی وجہ سے ان کی جو پوزیشن ہے وہ کافی بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اب یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔ 25جولائی کو جب الیکشن ہونگے تو پھر نواز شریف کو ان کے توقع سے زیادہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پی ٹی آئی زیادہ آگے چلی جائے گی لیکن نواز شریف کو توقع سے زیادہ سیٹیں مل جائیں گی، اس کے بعد وہ پاور میں آنا شروع ہوجائیں گے۔ 2ستمبر سے لیکر 30اپریل 2019ءتک نواز شریف اسی معاملے سے اترتے جائیں گے لیکن دن بہ دن پاور میں آنا شروع ہوجائیں گے ۔ بالآخر وہ اگلے سال 30اپریل تک مقدمات سے اور دوسرے معاملات سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ نوازشریف کے جیل میں رہنے کے امکانات صرف چند ماہ ہیں اور مریم نواز بھی چند ماہ ہی اندر رہیں گی اور کیپٹن (ر) صفدر بھی ان کے ساتھ چلتے ہوئے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ زیادہ امکانات NROکے ہیں اور یوںیہ مقدمات ختم ہو جائیں گے اور یہ باہر آجائیں گے۔ مزید کیا کچھ بتایا؟ ویڈیو دیکھئے