سرکاری ہیلی کاپٹرزکے ذاتی استعمال کا الزا م،عمران خان کل نیب میں طلب
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹرزکے ذاتی استعمال کا الزا م میں عمران خان کوکل طلب کرلیا،چیئرمین نیب نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا،عمران خان پرخیبر پختونخوا کے 2ہیلی کاپٹروں کوذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹرزکے ذاتی استعمال کا الزا م میں عمران خان کوکل طلب کرلیا،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا،عمران خان پرخیبر پختونخوا کے 2ہیلی کاپٹروں کوذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے،واضح رہے عمران خان کو نیب پہلے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے الزام میں طلب کر چکی ہے،جس میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوئے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے تک ذاتی طور پر استعمال کیاتھا جس پر چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کیا ۔