نوا زشریف کو صرف یہ کہا تھا کہ اداروں سے نہ لڑو، اللہ کرے سابق وزیراعظم کی مشکلات میں کمی آئے : چودھری نثار
فتح جنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ نوا زشریف کو صرف یہ کہا تھا کہ اداروں سے نہ لڑو، اللہ کرے سابق وزیراعظم کی مشکلات میں کمی آئے ،نواز شریف پر مشکلات ان کی اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے آئیں۔
فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہناتھاکہ میں یہاں آپ کو قائل کرنے نہیں آیا ، آپ تو پہلے ہی مجھ سے قائل ہیں ،لوگوں نے نواز شریف کے کان بھرے کہ میں صحیح مشورہ نہیں دیتاہوں ، اس بات کی بنا پر مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروائیں حالانکہ میں نے کبھی پارٹی ٹکٹ کے لیے خود درخواست نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ ہما رے سیاسی لیڈروں نے نہیں بتایا کہ ملک کو کیا خطرات لاحق تھے، آج دیکھ لیں ڈالر کہاں تک پہنچ گیا ہے،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے عا م آدمی کو فر ق پڑ تا ہے مگر کوئی نہیں بتا رہا اس ملک میں مہنگا ئی کیسے کم ہو گی؟ سارے سیاسی لیڈر ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں ہیں جبکہ پاکستان آج نازک موڑ پر کھڑا ہے۔