الیکشن 2018ء، نئی آنیوالی حکومت کتنا عرصہ چلے گی ؟ ایسا دعویٰ کہ ہرپاکستانی کا دل خون کے آنسو روئے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں گزشتہ دو حکومتوں کے علاوہ جمہوری مدت کوئی پوری نہ کرسکی تاہم گزشتہ دونوں حکومتیں تو اپنی مدت پوری کرگئیں تاہم وزرائے اعظم نئے لانا پڑگئے تھے ، اب عام انتخابات میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے لیکن ایک مرتبہ پھر ماہرعلم نجوم نے دعویٰ کردیاہے کہ آئندہ بننے والی حکومت بھی اپنی مدت پوری نہیں کرپائے گی ۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرعلم نجوم شیخ طارق اقبال نے بتایاکہ آئندہ آنیوالی حکومت ڈیڑھ سے دو سال تک چلے گی ، اس کے بعد دوبارہ الیکشن کی طرف جارہے ہیں، ڈیڑھ سال کے بعد مسلم لیگ ن کے بھگوڑے بھی واپس آجائیں گے اور حیران کن بات یہ کہ مسلم لیگ ن ان کو دوبارہ قبول بھی کرلے گی، اب تک علم نجوم یہی بات بتارہاہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کسی صورت یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی، یہ آپ کو کچھ ہی دنوں میں اندازہ ہو جائے گاکہ کیا معاملات ہوگئے ہیں۔ الیکشن تک آپ نے دیکھنا ہے اس کے بعد مسلم لیگ ن بڑھنا شروع ہوجائے گی اور پی ٹی آئی گرنا شروع ہوجائے گی تاہم دھرنے نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ ن لیگ کی جتنی ساکھ خراب ہوئی ،وہ آہستہ آہستہ بہتر ہوگی اور پھر یہ اوپر کی جانب جانا شروع ہوجائے گی ۔ویڈیو دیکھئے