منبج سے دہشتگردوں کے مکمل انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاس نہیں ہیں: تر ک دفتر خارجہ

منبج سے دہشتگردوں کے مکمل انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاس نہیں ہیں: تر ک دفتر ...
منبج سے دہشتگردوں کے مکمل انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاس نہیں ہیں: تر ک دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (آن لائن) ترکی کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر کے علاقے سے انخلاء کا عمل جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ترک دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگرد عناصر کے علاقے سے انخلاء کا عمل جاری ہے،یہ پیش رفت ترکی کی ایک طویل عرصے سے عالمی ایجنڈے میں شامل ہونیو الی ایک شرط ہے،دہشتگردوں کے علاقے سے مکمل انخلاء کیساتھ انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا موجب بننے والے اہم ترین مسائل میں سے ایک کو حل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منبج سے دہشتگردوں کے مکمل طور پر انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاس نہیں ہیں،علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم (پی کے کے )کی شام میں شاخ پی وائے ڈی،وائے پی جی کے منبج سے مکمل طور پر انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں۔