7 سال پہلے اس بچی کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا گیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ تازہ تصویر سامنے آگئی

7 سال پہلے اس بچی کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا گیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ ...
7 سال پہلے اس بچی کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا گیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ تازہ تصویر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(نیوز ڈیسک)دولت اور شہرت کے حصول کے لئے اکثر لوگوں کو ایک عمر کی محنت اور مشقت درکار ہوتی ہے مگر کچھ ایسے خوش قسمت بھی ہوتے ہیں جو کھیلنے کودنے کی عمر میں ہی دنیا کے مشہور ترین لوگوں کی فہرست میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ ایک ایسی ہی مثال فرانسیسی ماڈل تھائیلین بلونڈیو ہے جس کی تصویر محض 10 سال کی عمر میں دنیائے فیشن کے مشہور ترین میگزین ”ووگ پیرس“ کی زینت بن گئی۔


ویب سائٹ ”وائرل نووا“ کے مطابق تھائیلین چار سال کی عمر سے ماڈلنگ کر رہی ہے۔ جب فیشن میگزین ”ووگ پیرس“ کے سرورک پر اس کی تصویر شائع ہوئی تو دنیا بھر میں اس کی دلکشی کی دھوم مچ گئی اور اسے دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دیا گیا۔ یہ وہ میگزین ہے جس کے سرورک پر صرف دنیا کی مشہور ترین سپر ماڈلز کی تصاویر چھپتی ہیں مگر تھائلین نے محض دس سال کی عمر میں یہ مقام حاصل کر لیا تھا۔اس کی یہ تصویر سات سال قبل شائع ہوئی تھی لیکن اس کے چرچے آج تک جاری ہیں۔


اس نوعمر ماڈل کا باپ ایک سپراسٹار فٹ بالر جبکہ اس کے ماں ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہے، لہٰذا وہ بچپن سے ہی میڈیا کی توجہ کی عادی ہے۔ وہ آج بھی ماڈلنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور WWEاور IMGجیسے اداروں کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس کے فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔