شام میں ایرانی خطرے کے خاتمے تک فوج واپس نہیں بلائیں گے: امریکا

شام میں ایرانی خطرے کے خاتمے تک فوج واپس نہیں بلائیں گے: امریکا
شام میں ایرانی خطرے کے خاتمے تک فوج واپس نہیں بلائیں گے: امریکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(این این آئی)شام میں موجود امریکی فوج کے انخلاء کی خبروں کے جلو میں وائٹ ہاؤس نے باور کرایا ہے کہ جب تک شام میں ایران کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک امریکی فوج شام سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں داعش اور پورے مشرق وسطیٰ میں ایرانی خطرے کے خاتمے تک ہماری فوجیں شام میں موجود رہیں گی۔خیال رہے کہ شام میں موجود فوج کی واپسی کے حوالے سے امریکی حکومت کے متضاد بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ گذشتہ اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام سے فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہے ہیں مگر ان کے اس اعلان کے بعد پینٹا گون نے مزید دسیوں فوجی شمالی شام میں تعینات کردیے تھے۔واشنگٹن نے کرد فورسز کے زیرکنٹرول منبج شہر میں اپنے دو فوجی اڈے بھی قائم کیے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے ایران کو فائدہ اٹھانے کاموقع نہیں دیا جائے گا۔