”یہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر کیا اور۔۔۔“ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، مریم نواز کیا کچھ کرتی رہیں؟ تفصیلات نے ہر طرف کھلبلی مچا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے اہم انکشافات کئے ہیں جن کے باعث نواز شریف، مریم نواز اور تین سابق وزراءکے شکنجے میں آنے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا نیا ترانہ سنئے
نجی خبر رساں ادارے 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے احکامات پر وزارت اطلاعات، پی ٹی وی، ریڈیوپاکستان اور کئی سرکاری محکموں میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا جبکہ ان کے میڈیا سیل کو مختلف محکموں کے کھاتوں سے تنخواہیں جاری ہونے کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز بطور وزیراعظم احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کے احکامات پر مختلف محکموں کے اندر نوکریاں دی گئیں اور سرکاری افسران کی تعیناتیاں کی گئیں جبکہ کئی لوگوں کو فنڈز بھی مریم نواز کے احکامات کے مطابق جاری کئے جاتے تھے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کے احکامات پر مشتمل چند خطوط اور چٹیں بھی موجود ہیں جن پر فواد حسن فواد نے عملدرآمد کیا۔
رپورٹ کے مطابق فواد حسن فواد نے اعتراف کیا ہے کہ ایسی 13 وزارتیں ہیں جن کے تمام اختیارات فواد حسن فواد کے پاس تھے اور وہ تین وفاقی وزراءجن میں اسحاق ڈار بھی شامل ہیں سمیت نواز شریف اور مریم نواز کے کہنے پر مختلف افراد کو نوکریاں دیتے اور فنڈز منظور کرتے تھے۔
فواد حسن فواد نے وزارت اطلاعات سے لے کر دیگر محکموں میں بھی بہت سے لوگوں کو بھرتی کیا گیا مگر وہ تمام لوگ مریم نواز کے میڈیا سیل پر کام کرتے تھے اور انہیں مختلف محکموں سے تنخواہیں دی جاتی تھیں۔ یہ بالکل واضح ہو چکا ہے کہ مریم ایک آفس ہولڈر نہ ہونے کے باوجود بھی ایک آفس ہولڈر سے زیادہ بااختیارات تھیں۔