نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا‘حمزہ شہباز شریف

نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا‘حمزہ شہباز شریف
نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا‘حمزہ شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسرور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی 5 سال کنٹینر پر چڑھ کے شہباز شریف کے خلاف الزامات لگاتارہاہے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی 5 سال کنٹینر پر چڑھ کے شہباز شریف کے خلاف الزامات لگاتارہاہے، جب کہ ان کے حلاف ایک بھی الزام ثابت نہ کرسکا، جھوٹ بولنے والوں کا ورلڈ کپ ہو تو عمران نیازی جیت جائے گا،عمران نیازی دن رات صرف جھوٹ بولتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی محنت سے 5 سال میں 11 ہزار بجلی پیدا ہوئی،نواز شریف اپنی بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر عوام کے پاس آگئے ہیں،حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف ہونے والی نا انصافیوں کا بدلا 25 جولانی کو ضرور لینا،نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

مزید :

قومی -