25 جولائی تحریک انصاف کی جیت کا دن ہے،پرویز خٹک
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا کہ مخالفین اپنے جھوٹے نعروں اور وعدوں سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے،ملک سے کرپٹ حکمران خاندان کاخاتمہ کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے اپنے حلقے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اپنے جھوٹے نعروں اور وعدوں سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے،ملک سے کرپٹ حکمران خاندان کاخاتمہ کردیاگیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی،25 جولائی تحریک انصاف کی جیت کا دن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا خاتمہ ہو گیا ہے اب سب کرپٹ افراد کا خاتمہ ہوگا ۔پرویز ختک نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے کرپٹ آدمی جس کی جگہ اڈیالہ جیل ہے اور وہ وہاں پہنچ گئے ۔