سربراہ انصار الامہ فضل الرحمان خلیل کا این اے 54پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ انصار الامہ فضل الرحمان خلیل نے این اے 53پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے رفقا این اے54 پر اسدعمر کو ووٹ دینگے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق سربراہ انصار الامہ فضل الرحمان خلیل نے این اے 53پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے رفقا این اے54 پر اسدعمر کو ووٹ دینگے ، اس موقع پر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے اللہ تعالی نے عمران خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ کی پالیسیاں دشمنوں کی پالیسیاں تھیں، عمران خان اقتدار میں آ کرعوام سے براہ راست رابطہ رکھیں گے،عوام اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ انتخابات میں اس سیاسی جماعت کو فتح نصیب کرے جو جو پاکستان کو غربت سے نکالے اور ہمیں دنیا بھر میں عزت کا مقام دلوائے۔