نائجر سے یورپی یونین کی طرف مہاجرت میں95 فیصد کمی ریکارڈ
نیامی(این این آئی)افریقی ملک نائجر کے راستے مہاجرین اور تارکین وطن کے یورپی یونین کی طرف بہاؤ میں گزشتہ برس 95 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی پارلیمان کے سپیکر انتونیو تاجانی نے کہی، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افریقی ملک نائجر کے راستے مہاجرین اور تارکین وطن کے یورپی یونین کی طرف بہاؤ میں گزشتہ برس95 فیصد کی کمی دیکھی گئی،تاجانی اسی ہفتے اس افریقی ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔2016میں زیادہ تر لیبیا کے راستے یورپ جانے کے لیے3 لاکھ30 ہزار افراد اس ملک سے گزرے تھے۔ تاہم گزشتہ برس 95فیصد کمی کے بعد یہ تعداد صرف10 ہزار کے قریب رہ گئی تھی۔