”سب ڈھونگ ہی تھا جو آشکار ہوا “عمران خان نے الزام لگا کر ”ڈان “ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف ”ڈان“ کا تعصب واضح ہو چکا ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے اینکر کی جانب سے” ڈان“ کے سی او ہارون حمید کا انٹرویو کرنے اور اینکر کی جانب سے یہ بیان دینے کہ لگتا ہے کہ ہارون حمید کے انٹرویو سے پاکستان میں ہلچل مچ گئی ہے پر رد عمل میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف ڈان کا تعصب واضح ہوچکا ہے جو ڈان کی غیر جابندارانہ اور لبرل ساکھ کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب ڈھونگ ہی تھا جو آشکار ہوا ہے ۔