عمران خان عوام گالی کاجواب ووٹ سے دے گی: ایازصادق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کو عوام گالی کاجواب ووٹ سے دے گی،13جولائی کو عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سابق سپیکر ایاز صادق نے این اے 129میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دفعہ 144 صرف مسلم لیگ ن کے لیے لگائی گئی ہے،نوازشریف کی آمدپر پکڑدھکڑکا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے،13جولائی کو عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے،عمران خان آپ کو عوام گالی کاجواب ووٹ سے دے گی،عمران خان کے ساڑھے تین سو ڈیم کہاں ہیں،عمران خان دہشتگردوں سے مذاکرات ، نواز شریف سے جنگ چاہتے تھے۔