”یہ 7ارب ڈالر کی بات کرتے ہیں، میں 7ڈالر نہیں دوں گا“، شہلا رضا کا آصف زرداری کے حوالے سے دعویٰ

”یہ 7ارب ڈالر کی بات کرتے ہیں، میں 7ڈالر نہیں دوں گا“، شہلا رضا کا آصف زرداری ...
”یہ 7ارب ڈالر کی بات کرتے ہیں، میں 7ڈالر نہیں دوں گا“، شہلا رضا کا آصف زرداری کے حوالے سے دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ آصف زرداری نے اپنے انٹرویو میں کہاہے جو دکھایا نہیں گیا ، اس میں آصف زرداری نے کہاہے کہ یہ 7ارب ڈالر کی بات کرتے ہیں ،میں ان کو سات ڈالرنہیں دوں گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے شہلا رضا نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے انٹرویو میں کہاہے جو دکھایا نہیں گیا ، اس میں آصف زرداری نے کہا کہ یہ 7ارب ڈالر کی بات کرتے ہیں اور میں ان کو سات ڈالر نہیں دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں ہم کو اس وقت یہ بات کرنی چاہئے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا اور پاکستان میں مہنگاکیوں ہے ؟بھارت میں زرعی اجناس سستی اور پاکستان میں مہنگی کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہے کہ اس وقت سونا کتنا مہنگا ہوگیاہے؟ اورلوگ اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرسکتے ۔

مزید :

قومی -