خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8اگست،رانا ثنااللہ کے 29جولائی تک توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8اگست،رانا ثنااللہ کے 29جولائی تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8اگست(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 تک توسیع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے ریفرنس کی کاپیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں خواجہ برادران کو گزشتہ روز جیل سے لاکراحتساب عدالت پیش کیا گیا۔ روبرو تفتیشی افسر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ تین شریک ملزمان ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کے گھروں کے باہر وارنٹ گرفتاری اور عدالتی سمن کی کاپیاں چسپاں کر دی ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے،عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تاجروں کی کامیاب ہڑتال نے ثابت کردیا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں، انہوں نے ریلوے کے لئے فری سروس دینے کا بھی اعلان کر دیا، بولے مجھ سے مشورہ لے لیں اور کریڈیٹ خود لے لیں لیکن ریلوے کو برباد نہ کریں،پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے، جس میں ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد ہیں، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ دریں اثنائضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے مسلم لیگ کے (ن) کے ایم این اے رانا ثنا اللہ اور ان کے 5ساتھی ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جولائی تک توسیع کر تے ہوئے اے این ایف کو چالان جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔گزشتہ روز رانا ثناء اللہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے جوڈیشل مجسٹریٹ احمدوقاص کی عدالت میں پیش کیاگیا،راناثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے اعتراض اٹھایاکہ اے این ایف مقدمہ کاریکارڈعدالت میں پیش نہیں کررہی۔عدالتی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے آرمی چیف سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف معاملے کی انکوائری کروائیں،سچائی سامنے آجائے گی،راناثناء اللہ کاکہناتھاکہ میرابلڈ ٹیسٹ کرایاجائے،سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو مجھے سزاسنادی جائے۔

رانا ثنا پیشی

پیراگون کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -