حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ سمیع اللہ چوہدری

    حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ سمیع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)زراعت کی ترقی سے ملک ترقی کرسکتاہے۔کسانوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری نے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)


کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہازراعت ایسا شعبہ ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقداما ت کررہی ہے۔جبکہ ماضی کی حکومتوں میں کسانوں کے حقوق سلب کئے جاتے رہے ہیں۔آج مشکل حالات کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت ٹھوس اور جامع حکمت عملی کے تحت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔وفد نے حکومت اورصوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کی زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
اقدامات