ترقی کا سفر تیز‘ حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے‘ سعید ا کبر نورانی

ترقی کا سفر تیز‘ حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے‘ سعید ا کبر نورانی

  

بھکر (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36اضلاع کیلئے موبائل پولیس خدمت مراکزکے منصوبے کو خوش آئند قرار(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مراکز کا قیام عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے،  پولیس خدمت مراکز کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ پولیس ریکارڈ کے تحفظ اور پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم یعنی پی ایس آ ر ایم ایس کے ذریعے محفوظ رسائی کی سہولت بھی حاصل ہوگی شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، حکومت ہر طبقے کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تمام علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکساں طورپر شریک رکھا جارہا ہے،ہماری ترجیح انسانی وسائل کی پائیدار ترقی ہے اور ہم نے وسائل کا رخ عام آدمی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب موڑ دیا ہے،عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا اور عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کیلئے صرف عمارتیں کھڑی کیں اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا،ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی، ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں اور کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے۔

سعید اکبر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -