وہوا‘ بجلی کنکشن منقطع‘ پانی سپلائی بند ہونے سے صورتحال سنگین‘ لوگوں کا مظاہرہ

وہوا‘ بجلی کنکشن منقطع‘ پانی سپلائی بند ہونے سے صورتحال سنگین‘ لوگوں کا ...

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)واٹر سپلائی سکیم وہوا کا بجلی کا کنکشن منقطع ہونے سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم،چیئرمین واٹر یوزر کمیٹی کی صدارت میں احتجاجی مظاہرہ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سردار الطاف اقبال خان کھتران، مفتی صفتین ظفر خان کھتران، شمس الرحمٰن خان پٹھان نے کہا کہ ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن وہوا نے واٹر سپلائی سکیموں کے بلوں کی ادائیگی کی باوجود واٹر سپلائی سکیم کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیے ہیں جس کے باعث پورے شہر کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی ہے اور قیامت خیز گرمی اور حبس کے موسم میں شہری پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے سرگرداں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ماہ محکمہ واپڈا کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود کنکشن منقطع کیے جانے کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جو شہری آبادی کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف سمیت دیگر حکام بالاء سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے باعث صورتحال مزید گھمبیر ہوتی چلی جارہی ہے انہوں نے ایم پی اے، ایم این اے، ڈی سی ڈیرہ غازی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بجلی کے کنکشن فوری طور پر بحال کرانے کے ساتھ ساتھ موجودہ واٹر سپلائی سکیموں کو سولر سسٹم پر منتقل کرانے اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی فوری تبدیلی کراکے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -