لٹریسی ڈیپارٹمنٹ‘ اساتذہ کی 4 ماہ سے تنخواہیں بند‘ گھروں میں فاقے

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ‘ اساتذہ کی 4 ماہ سے تنخواہیں بند‘ گھروں میں فاقے

  

ملتان  (سٹاف   رپورٹر) لڑیسی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ چار ماہ سے تنخواہ سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی، تفصیل کے مطابق لٹریسی ڈیپارٹمنٹ  (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کے تحت 5 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو غیر رسمی تدریس کے ذریعے تعلیم دینے کے لیے پنجاب میں دو پراجیکٹ PNFEP چل رہے ہیں جس میں اس وقت صوبہ بھر میں 5 لاکھ سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں۔دونوں پراجیکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔ دوبارہ توسیع کے لئے محکمہ لڑیسی کو محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب سے منظوری لینا ضروری ہے۔پراجیکٹ کی منظوری میں تاخیر سے عملہ اور اساتذہ کی تنخواہیں 4 سے 5 ماہ تاخیر کا شکارہونے کا خدشہ ہے۔ اساتذہ نے  وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر برائے لڑیسی سے اپیل کی ہے کہ منصوبوں کو توسیع دی جائے اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر پراجیکٹ کو جلد منظور کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عید پہ عملہ کی تنخواہیں کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -