بغیر اجازت ایم فل‘ پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کو بھی وارننگ 

بغیر اجازت ایم فل‘ پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کو بھی وارننگ 

  

ملتان (سٹاف  رپورٹر)ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے بغیراجازت ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کو وارننگ لیٹر جاری کردئیے، تفصیل کے مطابق ڈی پی آئی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو تنبیہی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ کوئی بھی استاد اپنی پوسٹنگ کی جگہ سے 100 سے 200 کلومیٹر دور تک ادارے کی اجازت کے بغیر ایم فل یا پی ایچ ڈی نہیں کرسکتا۔ایسے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی اس مصروفیت کے باعث تعلیمی عمل متاثر ہونے کی کافی زیادہ شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ اساتذہ کی اس مصروفیت کے باعث  تدریسی عملمتاثر ہو رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -